الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے حکومتی شیڈول کو مسترد کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے حکومتی شیڈول کو مسترد کر دیا۔ کمیشن کی کمیٹیوں کی سفارشات پر اپنی ٹائم لائن بنائیں گے، قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے حکومتی شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کمیشن کی کمیٹیوں کی سفارشات پر الیکشن کمیشن اپنی ٹائم لائن خود بنائے گا۔
انہوں نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری اور اسٹاف کی تربیت کی ٹائم لائن الیکشن کمیشن خود دے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے بھی تیار ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ای وی ایم پر مشاورت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن پہلے تسلی کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پہلے نظام کو سمجھیں، لیکن اگر نظام کو سمجھنے کے بغیر تنقید کریں تو سمجھ سے باہر ہے، وہاں پر پھر اعتراض اٹھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27 شرائط کے مطابق ای وی ایم کو ٹینڈر کریں، دنیا میں مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آ جائیں گے اور آپ ان ای وی ایم پر عملدرآمد کروا دیں گے۔ ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اوورسیز کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے، جو لوگ باہر ہیں ان کی فیملی تو پاکستان میں ہے۔
تحریک انصاف پر ذمہ داری ہے کہ جو پاکستانی بیرون ملک ہے، ان کو حقوق دیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت نوازشریف کی ساری فیملی بیرون ملک ہے، حسن اور حسین نوازبھی بیرون ملک ہیں، لیکن انہوں نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے، ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو تو ساری زندگی بیرون ملک رہے ہیں، لیکن ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی۔ پی ٹی آئی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو سسٹم ہے پی ٹی آئی حکومت اس کو مضبوط کرے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago