کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ ہوگیاہے کہاجاتاہے کہ 23مارچ قومی دن ہے تو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزراء کے پی ڈی ایم کے اعلان پر بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لئے لاکھوں لوگ آئیں گے اس ملک میں آئین ہے نہ ہی جمہوریت، اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کتنے دن رکنا ہے اب پوری پی ڈی ایم ایک جماعت بن چکی
ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرمارچ کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے مہنگائی مارچ کیلئے طریقہ کارحکمت عملی وضع کی جائے گی سفارشات مرتب ہوں گی کہ 23مارچ کومہنگائی مارچ کیسے کامیاب بناناہے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہمارے پاس ساڑھے 3ماہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کنونشن ہوں گے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں کنونشنز کیے جائیں گے کل کے فیصلے کے مطابق شہبازشریف پنجاب میں اجلاس طلب کریں گے اویس الحق نورانی صوبائی اجلاس بلائیں گے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتیں ذمہ داری اداکریں گی محموداچکزئی کی سربراہی میں صوبائی سطح پر کوئٹہ کنونشن ہوگا پشاورکے کنونشن میں حکمت عملی مولاناصاحب کی ذمہ داری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…