ابوظہبی میں نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) ابوظہبی میں نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات کے قانون میں تبدیلی کے بعد ابوظہبی میں نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز سے رابطہ کر کے انہیں اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے ابوظہبی کے تمام نجی اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔ پیر سے جمعرات تک اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری رہے گا، جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کے روز متحدہ عرب امارات نے نئے سال سے کام کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلان کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے اتوار تک چُھٹی ہو گی ۔ متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا ہے۔ یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں پیر سے جمعرات آٹھ گھنٹے تک کام کے اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے چار گھنٹے کام کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کام کے نئے اوقات کا اطلاق یکم جنوری 2022ء سے ہو گا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago