ماہرہ خان کو’’بوڑھی‘‘کیوں کہا ؟؟ اداکارہ عائشہ عمر برہم ہوگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)شوبز کی خوبرو ادا کارہ اور مشہور زمانہ ٹی وی پروگرام بلبلے میں “خوبصورت” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں اور کمنٹ میں اپنے غصے کا بھرپور اظہار کیاخیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جلد خوبرو ٹی وی اداکار زاہد احمد کے ساتھ سی پرائم کی شارٹ
فلم میں نظر آئیں گی جو شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے۔ اسی حوالے سے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ماہرہ خان، زاہد احمد اور شہریار منور کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک میں زاہد احمد اور شہریار منور کے ساتھ کھڑی ماہرہ خان بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں جو شاید سیٹ ہی کی تصویر ہے۔تاہم یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے ان کی عمر پر تنقید کی جارہی ہے۔انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لولی ووڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں۔اسی طرح ایک اور صارف نے اداکارہ کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ماہرہ “بوڑھی” لگ رہی ہیں۔جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے مذکورہ خاتون کو کمنٹ میں مینشن کرتے ہوئے ماہرہ خان کی حمایت کی اور خاتون صارف پر تنقید کی۔عائشہ عمر نے لکھا کہ اس میں کیا غلط ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، اس سے قطع نظر کہ انہوں نے زندگی کے کتنے سال جی لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بڑے ہیں اور عقلمند ہیں، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ کیا ہم ایک لمحے کے لیے اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟کمنٹ کے آخر میں عائشہ عمر نے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا، لوگوں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش آئیں، دوسرے کیسا محسوس کرتے ہیں اسے سمجھیں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ماہرہ خان کی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل اداکارہ کے آنے والے ڈرامے “ہم کہاں کے سچے تھے” کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی تبصرے کیے گئے تھے۔کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ناول پر بنائے گئے اس ڈرامے میں مہرین کے کردار کے لیے عمر کی وجہ سے ماہرہ خان کا انتخاب غیرموزوں ہے۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

9 mins ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

36 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

53 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

1 hour ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

2 hours ago