سانحہ سیالکوٹ کے پیچھے اہم کردار کی شناخت، واقعے سے قبل پریانتھا کے ساتھ تصویر بھی دیکھی گئی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سانحہ سیالکوٹ کے پیچھے اہم کردار کی شناخت ہو گئی ہے، اکسانے والے شخص کی واقعے سے قبل پریانتھا کے ساتھ تصویر بھی دیکھی گئی . پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی فیکڑی میں سری لنکا منیجر کے خلاف لوگوں کو اکسانے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے .

ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے خلاف صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا اور ہجوم کو اکٹھا کیا . ڈی پی او نے مزید کہا کہ پہلے منیجر پریانتھا کمارا نے فیکٹری کے اسٹچنگ ہال کا دورہ کیا تھا . انہوں نے بتایا کہ تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کمارا کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے . ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے اس سے تفتیش جاری ہے . ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ دیگر ملزمان کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے . علاوہ ازیں پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے مزید چالیس افراد کو شناخت کر لیا ہے . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے رہنے والے افراد بھی شامل ہیں . ملزمان سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے نئے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا . یاد رہے کہ گذشتہ روز سانحہ سیالکوٹ میں حراست میں لیے گئے فیکٹری کے سپروائزرز کو پولیس نے رہا کر دیا تھا . پولیس نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش کے لیے دو روز قبل فیکٹری کے سپروائزرز کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے . پولیس نے بتایا کہ فیکٹری مالک کی یقین دہانی کے بعد تمام سپروائزرز کو رہا کر دیا گیا تاہم ضرورت پڑنے پر ان تمام افراد کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں