گھر میں سکون ہے، دوسری شادی وہ کرتا ہے جو پہلی سے تنگ ہو، کیپٹن (ر)محمد صفدر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جو پہلی سے تنگ ہو، ہمارے گھر میں سکون ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری دادی نانی ’دیساں دا راجا‘ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہو گیا۔اپنی اہلیہ مریم نواز کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتاہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے، لیڈر گانے گواتا بھی ہے

اور تگنی کا ناچ بھی نچواتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا، میں 4 سال سے آئین پاکستان کی بات کر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو، یہ گانا بیٹے کی شادی میں بھی چلےگا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے اور اس میں صرف قریبی رشتےدار ہی شریک ہوں گے، شادی پر ون ڈش رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں جبکہ بلاول نہ بھی بلائے اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔دوسری شادی سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر میں سکون ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا قرار پائی ہے جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

19 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

29 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

36 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

44 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

51 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

58 mins ago