نجی کالج کے لڑکوں کو لڑکی بن کر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) نجی کالج کے لڑکوں کو لڑکی بن کر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائی-انہوں نے کہا کہ کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں-قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالب علم کی وائرل ہونے والی ڈانس کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

انتظامیہ نے طالبعلم کے خلاف معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک طالب علم کو بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا اور اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا تھا۔واضح رہے کہ طالب علم کی یہ ڈانس ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویڈیو کے مطابق دو روز قبل سیمینار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ‘ ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن‘ کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔یہ سمینار 22 سے 23 نومبر تک جاری رہا۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

17 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

27 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

34 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

41 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

49 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

56 mins ago