ملٹری ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت بھی سوار تھے . بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس بپن راوت کے کچھ اہلِ خانہ اور عملے سمیت 14 افراد سوار تھے . واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے دوران 3 افراد کو بچا لیا گیا . ریسکیو اہل کاروں نے اب تک 2 افراد کی لاشیں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکال لی ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور میں گر گیا .
متعلقہ خبریں