لندن (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانےکے معاہدے پر متفق ہوگئے ۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیدوار میں اضافے سے متعلق اوپیک پلس ممالک کا ویڈیو لنک اجلاس ویانا میں اوپیک سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں رکن ممالک اور اوپیک کے اتحادی ممالک نے تیل کی پیداواربڑھانےکے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔وزیرتوانائی متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوپیک پلس
کے وزرا نے خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اگست سے پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی کے اوائل میں اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق شرائط پر متفق نہ ہوسکے تھے جس کی وجہ سے مذاکرات بےنتیجہ رہے۔اوپیک پلس نے گذشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی کے باعث پیداوار میں ریکارڈ ایک کروڑ بیرل یومیہ کمی کی تھی جسے بتدریج بحال کیا گیا تھا۔ اوپیک پلس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ رواں سال اگست سے دسمبر تک خام تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ سے لے کر 20 لاکھ بیرل ماہانہ اضافہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…