لیڈر گانے گاتا، تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑھتا ہے، گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجہ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہو گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، بیٹے جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، شادی پر میں گانا بھی گاؤں گا، جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا۔

 

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے، جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوں گے، ون ڈش رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں، وہ ہمارے دل میں ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کے داماد نے کہا کہ بلاول نہ بھی بلائیں ان کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے یہ بھی کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر سکون ہے، میں 4 سال سے آئینِ پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

18 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

2 hours ago