رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ’پیرو کے مشہور فیشن فوٹو گرافر ماریو ٹیسٹینو کو بھی وکی اور کترینہ کی شادی کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے . ماریو ٹیسٹینو کون ہیں؟ ماریو ٹیسٹینو پیرو سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فیشن فوٹو گرافر ہیں . ان کا کام بین الاقوامی سطح پر اب تک کئی بڑے میگزیز جیسےکہ ووگ، وی میگزین، وینٹی فیئر اور جی کیو میں شائع ہوچکا ہے . انہوں نے کئی بڑے برانڈز کے لیے بھی فوٹو گرافی کی ہے، جن میں ورساچی، بربیری، مائیکل کورس، گوچی، کیرولینا ہیریرا، اسٹارٹ ویٹزمین، چینل اور ایسٹے لاڈر شامل ہیں . کترینہ کیف اورماریو ٹیسٹینو کی ملاقات کیسے ہوئی؟ کترینہ کیف کی ماریو سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے2017 میں ایک ساتھ مشہور سریز فوٹو شوٹ بھی کیا تھا . ماریوکے اس مشہور سریز فوٹو شوٹ میں سیلینا گومز، کینڈل جینر اور سنڈی کرافورڈ جیسی کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات شامل تھیں اور کترینہ کیف بھی اسی سیریز کے نمایاں چہروں میں سے ایک تھیں . واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے . کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہا وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست میں مشہور بین الاقوامی فوٹو گرافر بھی شامل ہیں .
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی میں مدعو کیے گئی نامور شخصیات کی فہرست میں ایک مشہور بین الاقوامی فوٹوگرافر کا نام بھی شامل ہے .
متعلقہ خبریں