کترینہ کیف، وکی کوشل اپنی شادی پر کِن گانوں پر پرفارم کریں گے؟

(قدرت روزنامہ)کترینہ کیف اور وکی کوشل کل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ آج دوپہر اس جوڑے کی ہلدی کی رسم  ادا کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات اس جوڑی کی مہندی کی تقریب منعقد کی جائے گی، یہ جوڑا اپنی شادی کی تقریبات پر بذاتِ خود بھی مختلف گانوں پر پرفارمنس دیگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی میں اُن کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے گانوں پر پابندی ہوگی جبکہ کترینہ کیف کی جانب سے اکشے کمار سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ فلمائے گئے گانوں پر پرفارمنس دی جائے گی۔

جن گانوں پر وکی کوشل اور کترینہ کیف پرفارم کریں گے اُن میں ’کالا چشمہ‘، ’تیری اور‘ گانا سر فہرست ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑی کی شادی میں مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے جانے والے مینیو میں بھارتی اور کونٹینینٹل کھانے شامل ہوں گے، بھارتی کھانوں میں کچوریاں، چاٹ، کباب اور راجستھانی روایتی کھانوں کے لائیو اسٹالز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق مثبت پیش گوئیاں کی گئی تھیں۔

بھارتی نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

9 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

14 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

14 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

19 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

19 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

27 mins ago