قائم علی شاہ کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نیب انکوائری میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تناظر میں درخواستِ ضمانت مزید نہیں سن سکتے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ 10 روز میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ آپ چاہیں تو درخواستِ ضمانت واپس لے لیں، مزید مہلت نہیں دے سکتے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہو گی، واپسی پر ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مہلت دی جائے۔

اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پر گریڈ 17 کے 40 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، قائم علی شاہ نے بطور وزیرِ اعلیٰ سندھ 2012ء میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

4 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

24 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

48 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

55 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago