مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو طے پایا ہے جبکہ اس جوڑی کا نکاح لندن میں 22 اگست کو ہو چکا ہے . لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے جنید صفدر آج کل اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں . بیٹے کی شادی، مریم نواز کی میڈیا سے اپیل دوسری جانب شریف خاندان اس پُر مسرت موقع پر خوب ہلہ گلہ کر رہا ہے، کبھی جنید صفدر کی والدہ مریم نواز تو کبھی اُن کے ماموں حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں . گزشتہ دن جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کے سلسلے ہی میں رکھی گئی ایک تقریب سے اس جوڑی کی نئی خوبصورت تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جن میں اِنہیں پر اعتماد اور خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .
. .View this post on Instagram