ہانیہ عامر کی ہمشکل لڑکی۔۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ) حال ہی میں ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سوئیڈن سے ہے، شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے، ہانیہ عامر نے فلم ”جانان” کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا جن میں ”تتلی”، ”عشقیہ”، انا”، نامعلوم افراد2” اور ”پرواز ہے جنوں” وغیرہ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کا معاملہ۔۔ اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہے۔ دوسری جانب پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ’ایکسٹرا‘ قرار دے دیا۔عاصم اظہر کی جانب سے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا گیا۔اس کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کی سابق گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نام کے خوب نعرے لگائے گئے۔عاصم اظہر نے پہلے اِن نعروں کو نظر انداز کیا اور بعد میں کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ ’دیکھو یار جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا تو پھر مزہ نہہیں آئے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago