سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر
لیسکو میں سینکڑوں صارفین لائسنس ملنے کے باوجود کنکشن لینے میں ناکام رہے ہیں، وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے ،جس کے تحت سولر پینلز سے صارفین بجلی بناکر لیسکو کو فروخت کر سکتے ہیں . ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لاکھوں روپے کا سولر سسٹم لگانے کے باوجود صارفین میٹرز نہ ہونے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور کنکشن کے حصول کے لئے دربدر ہونے پر مجبور ہیں . . .