سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر

 

لاہور (قدرت روزنامہ)لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کو کنکشن دینے کا عمل روک دیا گیا، بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قلت کی وجہ سے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بائی ڈائریکشنل میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے سولر سسٹم پر کنکشنز ملنا بند ہو گئے ہیں۔لیسکو میں سینکڑوں صارفین لائسنس ملنے کے باوجود کنکشن لینے میں ناکام رہے ہیں، وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے ،جس کے تحت سولر پینلز سے صارفین بجلی بناکر

لیسکو کو فروخت کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لاکھوں روپے کا سولر سسٹم لگانے کے باوجود صارفین میٹرز نہ ہونے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور کنکشن کے حصول کے لئے دربدر ہونے پر مجبور ہیں۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

13 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

37 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

44 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago