’77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے’

(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 77 لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو احساس راشن رعایت رجسٹریشن کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اہل گھرانےآٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن ویب پورٹل پر 48.9 کروڑ کلک کیے گئےہیں، گھرانے بذریعہ 8171 رجسٹر ہو سکتے ہیں، گھرانے کا کوئی بھی فرد 8171 پر رجسٹریشن کےلیےشناختی کارڈ نمبربھیجے، شناختی کارڈ نمبرمتعلقہ رجسٹرموبائل سم سے بھیجنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ احساس راشن رعایت پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ رجسٹریشن ویب پورٹل جاری ہے، نیشنل بینک رجسٹریشن کےلیےکریانہ دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ کھول رہا ہے، کریانہ اسٹوزمالکان کو رعایتی رقم کےساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہاکہ قرعہ اندازی میں کریانہ مالکان کو فی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل اوردیگر انعام ملیں گے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود وزیراعظم ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روکا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے ،انتخابی کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ صدرمملکت ،وزیراعظم ، گورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کرہ نوٹس میان کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔

Recent Posts

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

1 min ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

7 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

17 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

46 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

55 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago