وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حکومتی اقدام پر خوش ہیں اور حکومت وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق انہیں مزید سہولت فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سبز پاسپورٹ کے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے پاکستان میں ایشیاء کاپہلاای پاسپورٹ نظام جلدشروع ہوگا جبکہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گااسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اہم اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیاء کا پہلا ای پاسپورٹ نظام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہو رہاہے ان اقدامات میں آن لائن پاسپورٹ سہولت
کی تشکیل نو، زونل دفاتر میں تیز رفتار ڈیلیوری سروس، ڈائریکٹوریٹ جنرل اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ کی بہتری اور اس کے باضابطہ لوگو کا افتتاح شامل ہیں . انہوں نے کہا کہ آن لائن سہولت کے ذریعے لوگ اپنے پاسپورٹ سے سفر اور دفاتر میں قطاروں میں انتظار کئے بغیر اپنے گھروں میں حاصل کر سکیں گے .
متعلقہ خبریں