اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سبز پاسپورٹ کے متعلق بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سبز پاسپورٹ کے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے پاکستان میں ایشیاء کاپہلاای پاسپورٹ نظام جلدشروع ہوگا جبکہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گااسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اہم اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیاء کا پہلا ای پاسپورٹ نظام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہو رہاہے ان اقدامات میں آن لائن پاسپورٹ سہولت

کی تشکیل نو، زونل دفاتر میں تیز رفتار ڈیلیوری سروس، ڈائریکٹوریٹ جنرل اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ کی بہتری اور اس کے باضابطہ لوگو کا افتتاح شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سہولت کے ذریعے لوگ اپنے پاسپورٹ سے سفر اور دفاتر میں قطاروں میں انتظار کئے بغیر اپنے گھروں میں حاصل کر سکیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حکومتی اقدام پر خوش ہیں اور حکومت وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق انہیں مزید سہولت فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

2 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

8 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

28 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

36 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

48 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

55 mins ago