اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائیگی۔مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہو گا، وزیر توانائی نے بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل
این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کی بریفنگ پر گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہے ۔وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں اور گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…