حکومت کا کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور، تبدیلی کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، وزیر ماحولیات با ئورضوان کو سموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ، اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا بھی امکان ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائو رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لینے کا امکان ہے ، بائو رضوان کو سموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے . ذرائع کے مطابق با ئورضوان بلدیاتی الیکشن میں اختلاف رائے پر کابینہ اجلاس سے چلے گئے تھے، وزیر اعظم پنجاب میں متحرک وزیر کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں . ذرائع کا کہنا تھا کہ بائو رضوان کی وزارت میں تبدیلی کے بارے میں(ق)لیگ کو اعتماد میں لیا جائے گا . ذرائع نے بتایا کہ وزیر خوراک کے حوالے سے بھی متعدد ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، علیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت پر تقرر ہوناباقی ہے . . .

متعلقہ خبریں