حکومت کا کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور، تبدیلی کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، وزیر ماحولیات با ئورضوان کو سموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ، اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بائو رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لینے کا امکان ہے ، بائو رضوان کو سموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا

ہے۔ذرائع کے مطابق با ئورضوان بلدیاتی الیکشن میں اختلاف رائے پر کابینہ اجلاس سے چلے گئے تھے، وزیر اعظم پنجاب میں متحرک وزیر کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بائو رضوان کی وزارت میں تبدیلی کے بارے میں(ق)لیگ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خوراک کے حوالے سے بھی متعدد ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، علیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت پر تقرر ہوناباقی ہے۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

1 min ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

11 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

17 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

27 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

56 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago