حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عمرہ کی بندش سے پاکستان کی ٹریول ٹریڈ انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی، لاکھوں کارکن بیروزگار ہو گئے تھے . عمرہ کے پھر سے آغاز سے یہ صنعت دوبارہ بحال ہو جائے گی . انہوںنے پاکستانی زائرین سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سعودی عرب کے مقامی قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں . انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا عمرہ سسٹم فعال کرنے پر شکریہ ادا کیا . . .
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے حج وعمر کے سابق چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے خیرمقدم کیا ہے کہ سعودی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد پاکستانی زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے جس سے پاکستان کا عمرہ سسٹم فعال ہوگیا ہے . منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عمرہ زائرین دنیا میں سب سے زیادہ حرمین شریفین جاتے ہیں دگر گوں معاشی حالات کے باوجود اورکورونا وبا کے
آنے سے پہلے 2019 میں 2 ملین کے قریب زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی .
متعلقہ خبریں