کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا . تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، ملیر کینٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن حدید، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا . زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے . بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی . زلزلےکے مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار ہے . تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی . . .

متعلقہ خبریں