تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے جبکہ لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی ہے اور ہائی اسپیڈ اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 7.20 فیصد کر دی گئی ہے . مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 8.19 کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر جی سی ٹی کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کی گئی ہے . رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی کے ساتھ ہی لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے . رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جون 2022ء تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی . میڈیا ذرائع کے میں سیلز ٹیکس کی قیمتوں میں کمی سے وفاقی حکومت کو فائدہ پہنچے گا جبکہ صوبوں کو اس کا نقصان ہوگا کیونکہ جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے . واضح رہے کہ رواں کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ پٹرولیم لیوی اور ٹیکس لگاتے تو پیٹرول 170 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نے ٹیکسز کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا، پٹرولیم لیوی پر 400 ارب کے ٹیکس کم وصول کیے، اگر پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو قیمتیں بہت اوپر ہوتیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی . حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے صفر کردی ہے .
متعلقہ خبریں