واشنگٹن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ایک اور پیش گوئی۔ توقع ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خطرناک مرحلہ 2022ء میں کسی وقت ختم ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق حوصلہ افزا پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے یہ پیش گوئی اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021ء کے ریویو تحریر کرتے ہوئے کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ‘ایک اور پیشگوئی کرنا احمقانہ عمل لگ رہا ہے مگر میرا خیال ہے کہ وبا کا خطرناک مرحلہ 2022ء میں ختم ہو جائے گا۔ بل گیٹس نے وباء کے خاتمے کی کوئی مخصوص تاریخ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ وباء کا خطرناک مرحلہ 2022ء میں کسی بھی وقت اختتام پذیر ہوجائے گا۔
اپنی تحریر میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید تھے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ جلد ہوجائے گا مگر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کورونا کے جلد خاتمے کی راہ میں رکاوٹ کی وجہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا اور لوگوں کی ویکسینیشن کی مشکلات کو ٹھہرایا۔ بل گیٹس نے لکھا کہ اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کورونا کی اومیکرون قسم تشویشناک ہے، مگر نئی اقسام کو شناخت کرنے، ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کی رفتار کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا سکتی ہے کہ 2022ء میں کووڈ ایک اینڈیمک یا پھر یہ ایک مقامی مرض بن کر رہ جائے گا۔
بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ وبا کے کسی بھی مرحلے کے مقابلے میں دنیا اب تیار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا وائرس کی خطرناک اقسام سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہو چکی ہے۔ اپنی تحریر میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب ہم ضرورت پڑنے پر اپ ڈیٹڈ ویکسینز تیار کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…