گورنر پنجاب سے منظوری کے بعد تیار کیا گیا بلدیاتی ایکٹ آرڈیننس 2021ء کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ بلدیات پنجاب نے پانچویں مرتبہ بلدیاتی ایکٹ 2021ء کا مسودہ تیار کر کے منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کمیٹی کو ارسال کردیا ہے کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ترمیم شدہ مسودہ ایکٹ حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت مذکورہ مسودہ ایکٹ چار مرتبہ تیار کر چکی ہے جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا .
مسودہ ایکٹ کی نامنظوری کی وجہ بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضات بتائے جاتے ہیں .
متعلقہ خبریں