ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز عابد علی کی ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ۔ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے‘۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کے وقفے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ سے باہر موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے انہیں کھا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو چند ہی منٹوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ لائکس اور سیکڑوں مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…