سیالکوٹ واقعہ پر متنازع بیان، سری لنکن وزیر دفاع نے پرویز خٹک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

سری لنکا (قدرت روزنامہ)سری لنکن وزیر دفاع نے سیالکوٹ واقعے پر دئیے گئے بیان پر وزیر دفاع پرویز خٹک سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شخص پریانتھا کے قتل کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کے متنازع بیان پر سری لنکن وزیر دفاع سرتھ ویرا سکیرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈمرل (ر) سرتھ ویرا سکیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر کو چاہئیے کہ وہ سری لنکن عوام سے معافی مانگیں۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش اور جذبے میں آ گئے تھے، اسی لیے جذبے میں آ کر یہ کام ہو گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آ کر غلط کام کر سکتا ہوں۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔ بچوں کا یہی ہوتا ہے لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں قتل بھی ہو جاتے ہیں۔پرویز خٹک کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی۔
جب کہ سینیٹر شیری رحمان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔پی پی رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے۔جس پر پرویز خٹک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر مت دیکھا جائے۔میں نے اس واقعے کو سیاسی جماعت سے جوڑے جانے کے سوال کا جواب دیا۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے۔اس واقعے کو پاکستان کی بدنامی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago