دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 15 روزہ دورہ پاکستان پر  کراچی پہنچ گئی ہے.

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور انتظامی عہدیدار دبئی کے راستے پرواز ای کے 600 سے کراچی آئے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کے کورونا 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق تمام کھلاڑی کورونا وائرس کے رزلٹ منفی آنے تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈھاکا کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شام 6:05 بجے دبئی کے راستے پرواز ای کے 608 سے کراچی پہنچ رہی ہے، وطن واپس آنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لئے جائیں گے اور ان کا رزلٹ آنے تک کھلاڑیوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔

18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 min ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

16 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

32 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

37 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

46 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

55 mins ago