(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈرامہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے شادی سے ایک ہفتہ قبل زخمی ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انکیتا لوکھنڈے رواں ہفتے منگل کی رات اپنی ٹانگ پر چوٹ لگوا بیٹھیں، انکیتا لوکھنڈے کی ٹانگ مڑنے کے سبب اس میں موچ آ گئی جس پر اُنہیں فوراً اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
انکیتا لوکھنڈے کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر لگائی گئی چند اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اسپتال سے اب اپنے گھر تو منتقل ہو گئی ہیں مگر اُن کی ٹانگ پر تا حال پلاسٹر لگا ہوا ہے۔
انکیتا لوکھنڈے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اسی لیے گھر میں بھی وہیل چیئر کا استعمال کر رہی ہیں۔
انکیتا لوکھنڈے کے شادی سے کچھ دن قبل ہی زخمی ہو کر اسپتال پہنچنے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہونے پر اُن کے مداحوں کو انکیتا کے سابق بوائے فرینڈ (آنجہانی ) سشانت سنگھ راجپوت کی یاد آ گئی ہے ۔
انکیتا کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ یہ سب سُشانت سنگھ راجپوت کروا رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا انکیتا لوکھنڈے کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نہیں چاہتا کہ انکیتا لوکھنڈے کی کسی اور کے ساتھ شادی ہو۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…