بیٹے کی لاش کے سامنے والد کی بے بسی ۔۔جعلی پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا لڑکا اصل میں کون نکلا؟دل افسردہ کردینے والی تفصیلات آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی شہر میں پولیس کی نااہلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، کئی ایسے واقعات موجود ہیں جس میں بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسے والد
کے بارے میں ہی بتائیں گے جس کا بیٹا سندھ پولیس کی گولی کی نظر ہو گیا۔اورنگی ٹاؤن سے گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا تھا، جس میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔مگر اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ پولیس مقابلہ جعلی تھا، اور اس مقابلے میں مارا جانے والا نوجوان بھی ڈاکو نہیں بلکہ طالب علم تھا۔ جب والد کو بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو فورا اسپتال کو پہنچے جہاں انہیں بیٹے کے انتقال کی خبر ملی۔ارسلان محسود کے والد لیاقت محسود بیٹے کو دیکھتے رہے، ان کی آنکھوں میں آنسوتھے اور چہرے پر جوان بیٹے کی جدائی کا غم۔لیاقت محسود نے سینے پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا، مگر ان کے چہرے پر موجود افسردگی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔ سینے پر پاکستانی پرچم لگائے لیاقت محسود گھر کال کر کے بتاتے رہے جبکہ بیٹے کی طرف دیکھتے رہے۔لیاقت محسود کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے بنا کسی وارننگ کے بیٹے پر گولی چلائی ہے، جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ والد نے بتایا کہ بیٹا کوچنگ سے گھر لوٹ رہا تھا کہ اس پر فائرنگ کی گئی۔ جبکہ انہوں نے خون کا بدلہ خون لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔لیاقت محسود کراچی ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی ہیں۔ارسلان محسود پر فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او اعظم گوپنگ کو معطل کر کے اہلکاروں سمیت ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago