کورونا کے وار جاری۔۔۔کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی(قدرت روزنامہ)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صورتحال میں حکومت نے بندشوں کے اوپر نرمی کی، ایس او پیز
کی شرائط کے ساتھ بندشوں میں نرمی کی گئی، بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہریوں سے گزارش کرتا ہوں ایس او پیز کو نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگائیں تاکہ ہمیں سخت فیصلے نہ کرنا پڑیں، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ضلع سینٹرل اور کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا، اگست میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کام کرنا شروع کرے گا۔

Recent Posts

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا…

6 mins ago

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام…

31 mins ago

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

38 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

41 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

50 mins ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

57 mins ago