پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنے لگے،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چکی آٹا 3 روپے کلو مہنگا ہوگیا،،آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹا 85 روپے سے بڑھا کر 88 روپے فی کلو مقرر کردیا . مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنے لگے، چکی آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا .

گندم کے ریٹس 2500 روپے من پر پہنچ گئے . غلہ منڈیوں میں گندم کی بلند قیمتوں پر شہری پریشان ہوگئے . آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کے دام 3 روپے کلو بڑھا دیئے . چکی آٹا کی قیمت85 روپے سے بڑھا کر 88 روپے کلو کردی گئی . آٹا مہنگا ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے . تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے نان اور روٹی مہنگی ہوگی جس سے انکے کاروبار پر منفی ا ثر پڑے گا . آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کیوجہ سے چکی آٹا کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے . گندم کے ریٹ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آٹا مزید مہنگا ہوگا . یاد رہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سےنئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے . . .

متعلقہ خبریں