پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنے لگے،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چکی آٹا 3 روپے کلو مہنگا ہوگیا،،آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹا 85 روپے سے
بڑھا کر 88 روپے فی کلو مقرر کردیا۔مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنے لگے، چکی آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا۔ گندم کے ریٹس 2500 روپے من پر پہنچ گئے۔ غلہ منڈیوں میں گندم کی بلند قیمتوں پر شہری پریشان ہوگئے۔ آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کے دام 3 روپے کلو بڑھا دیئے۔ چکی آٹا کی قیمت85 روپے سے بڑھا کر 88 روپے کلو کردی گئی۔آٹا مہنگا ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے نان اور روٹی مہنگی ہوگی جس سے انکے کاروبار پر منفی ا ثر پڑے گا۔آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کیوجہ سے چکی آٹا کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ گندم کے ریٹ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آٹا مزید مہنگا ہوگا۔یاد رہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سےنئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago