پیٹرول ، بجلی کے بعد روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان ۔۔۔عوام پر بجلی گرادی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے
کا اعلان کردیا گیاہے۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں اتوار سے روٹی کی قیمت 10سےبڑھا کر 12روپے اورنان کی قیمت 15سےبڑھا کر18روپے کررہے ہیں،2سے 3ماہ ہو گئے پستے ہوئے تندور مالک مقروض ہوگئے ہیں۔آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف تندور مالکان نہیں حکومت دیتی ہے، آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا، ڈی سی آفس میں نوٹیفکیشن سے آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ،ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ 3ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی جبکہ روٹی کے وزن کم پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت ہی زیادہ نہ کریں۔ڈی سی لاہور عمر چٹھہ نے کہا کہ 100گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا 120گرام وزن ہوتاہے، خود ساختہ قیمتیں نہیں بڑھا سکتے ، تندور مالکان ڈی سی آفس سے رابطہ کریں ملکر حل نکالتے ہیں جبکہ تندوروں پر روٹی اور نان سرکاری ریٹ پر ہی فروخت ہونگے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

3 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

12 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

38 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago