دنیا کی پہلی منفرد ایپلی کیشن جو آپ کے چہرے کودیکھ کر مصنوعی ذہانت اور جسم میں درد کی شدت کا اندازہ آسانی سے لگاسکتی ہے، ٹیکنالوجی کی دنیا م
یہ ایپ اب تک پوری دنیا میں 66 ہزار افراد میں تکلیف کے 1 لاکھ 80 ہزار جائزے جمع کرچکی ہے . یہ ایپ کر شخص کے درد کو جانچ سکتی ہے خصوصاً ڈیمنشیا کے مریضوں کا، جو بولنے سے قاصر ہوتے ہیں اور اپنا درد کسی کو نہیں بتاسکتے . اس ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے، کوئی بھی دیکھ بھال کرنے والا اسمارٹ فون سے مریض کے چہرے کی مختصر ویڈیو بناتا ہے اور مریض کی حرکات، رویے اور گفتگو کے بارے میں بتاتا ہے، اس دوران ایپ چہرے کے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دیگر شواہد کا جائزہ لیتی رہتی ہے . اس ایپ کی تیاری کےلیے آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی نے 2012 میں کام شروع کیا تھا جسے اب ایک طبی آلے کا درجہ مل گیا ہے . . .