دنیا کی پہلی منفرد ایپلی کیشن جو آپ کے چہرے کودیکھ کر مصنوعی ذہانت اور جسم میں درد کی شدت کا اندازہ آسانی سے لگاسکتی ہے، ٹیکنالوجی کی دنیا م

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈیمنشیا اور دیگر مریضوں کےلیے بھی عام افراد کی طرح درد اور تکلیف
کا اظہار کرنا اب آسان ہوا، آسٹریلوی کمپنی نے منفرد ایپ تیار کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی پین چیک نے ایسی منفرد ایپ تیار کی ہے جس مصنوعی ذہانت اور چہرے کے خدوخال کو دیکھتے ہوئے درد کی شدت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔یہ ایپ اب تک پوری دنیا میں 66 ہزار افراد میں تکلیف کے 1 لاکھ 80 ہزار جائزے جمع کرچکی ہے۔یہ ایپ کر شخص کے درد کو جانچ سکتی ہے خصوصاً ڈیمنشیا کے مریضوں کا، جو بولنے سے قاصر ہوتے ہیں اور اپنا درد کسی کو نہیں بتاسکتے۔اس ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے، کوئی بھی دیکھ بھال کرنے والا اسمارٹ فون سے مریض کے چہرے کی مختصر ویڈیو بناتا ہے اور مریض کی حرکات، رویے اور گفتگو کے بارے میں بتاتا ہے، اس دوران ایپ چہرے کے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دیگر شواہد کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔اس ایپ کی تیاری کےلیے آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی نے 2012 میں کام شروع کیا تھا جسے اب ایک طبی آلے کا درجہ مل گیا ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago