فیصل آباد (قدرت روزنامہ) آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس پر تنقید کی جاری رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، 4 خواتین ایک دکان میں داخل ہوتی ہے اور وہاں ہاتھ کی صفائی دیکھانی کی کوشش کرتی ہے،
مگر جوہی حالات تھوڑے سے خراب نظر آتے ہیں۔ عورتیں اس دکاندار پر دھاواں بولتی ہے۔جس سے دکاندار بچ کے باہر بھاگ آتا ہے اور عورتوں کو دکان کے اندر بند کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شور مچاتا ہے تاکہ باقی دکاندار بھی اکٹھے ہو۔ لیکن عورتیں دکان کا ایلومینیم کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوجاتی ہے اور بھاگ نکلتی ہیں۔جبکہ دکاندار ان میں سے ایک عورت کو پکڑنے میں کا میاب ہوجاتا ہے اور باقی دکانداروں کو بولاتا ہے۔ جس کے بعد، زیادہ لوگ تو جمع نہیں ہوتے لیکن ایک عورت اس پکڑی جانے والی عورت کو چھڑانے کی کوشش میں واپس آتی ہے اور دکاندار سے ہاتھا پائی کرتی نظر آتی ہے۔جب ان دونوں عورتوں کی دال نہیں گلی تو جو عورت پکڑی جانے والی عورت کو چھڑوانے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ اپنی قمیض خود پھاڑ لیتی ہے تاکہ اردگرد کے لوگوں کو پتہ چلے کہ یہ دکاندار عورت کے ساتھ غلط کر رہا ہے۔جب اس عورت کی یہ چال بھی کام نا آئی تو وہ پھر خود بھاگتی ہے، اس پکڑی جانے والی عورت کو چھوڑ کر۔ جس کے بعد، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عورت جس کی قمیض پھٹی ہوتی ہے،وہ پھر واپس آتی ہے اور اپنی ساتھی پکڑی جانے والی خاتون کو چھڑوانی کی پھر کوشش کرتی ہے لیکن ناکام ہو کر واپس چلی جاتی ہے۔اتنے میں اردگرد لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور ایک شخص ایک اور عورت کو پکڑ کر لے آتا ہے۔ جس دوران دونوں خواتین اور مردوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی ہے۔یہ حقیقی کہانی اس وقت سامنے آئی جب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، اس سے پہلے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شور مچا رکھا تھا کہ مردو نے عورتوں کے ساتھ غلط کام کیا ہے۔جبکہ اسی پر بات کرتے ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رکن شیری ریحمان کا بھی بیان سامنے آیا کہ ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے عورتوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کافی شرمناک اور افسوسناک ہیں۔تاہم ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ اس واقعہ کی اصل میں حقیت کیا ہے ؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…