لاہور (قدرت روزنامہ) 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہورہی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر
تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اس دوران 26 دسمبرصبح 8:41بجے مکمل سورج گرہن ہوگا جو صبح10.41بجے ختم ہوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرھن ہوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ہے ۔ ہم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اس کا شکار ہو سکتے ہیں لہٰذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں ۔اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں ۔اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…