اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کہا کہ جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کا یہاں کیا ہے،جس پر ن لیگ کا سخت ردِعمل آیا اور اب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی آصف زرداری کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔
میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے۔شہباز شریف نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو کن حالات میں باہر جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہئیے۔
سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہئیے۔
۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے پورے پنجاب میں اپنے حساب سے حلقہ بندیاں بنائیں، ہم ان حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، کیونکہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہیں، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟ کل این اے 133 میں ٹرن آؤٹ بڑھنے سے 50 ووٹ لے سکتے تھے۔
انہوں نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…