کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ایک امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھو بیٹھا ، پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے 8 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے کا ہو گیا ہے۔
گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 177روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر179کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.75روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت176.85روپے سے بڑھ کر177.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.70روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے بڑھ کر179روپے پر جا پہنچی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.60روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی اسی طرح 30پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234.70روپے سے بڑھ کر235روپے ہو گئی۔جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس اتار چڑھا کے بعد43800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44139پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ بھی نکال لیا گیا ۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں6.62پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43853.49پوائنٹس سے کم ہو کر43846.87پوائنٹس ہو گیا اسی45.56پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30010.45پوائنٹس سے کم ہو کر29963.89پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 43.74پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس17005.73پوائنٹس سے بڑھ کر17049.47پوائنٹس پر جا پہنچا ۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…