ملکی معیشت کورونا کے دھچکوں سے باہر آگئی ہے: شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملکی معیشت کورونا کے دھچکوں سے باہر آگئی ہے . کورونا کے بعد پاکستان میں ترقی کی شرح 4 فیصد ہے، پاکستان کو مسلسل ترقی کی ضرورت ہے .

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے ملکی معیشت کورونا وائرس کے دھچکوں سے باہر آ چکی ہے . میڈیا سے گفتگو میں مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مہلک اثرات کے بعد پاکستان میں ترقی کی شرح 4 فیصد رہی ہے، انہوں نے ترقی کی شرح میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسلسل ترقی کی ضرورت ہے . اپنی گفتگو میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہرطبقے کی بلا امتیاز ترقی چاہتے ہیں . شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں برآمدات صرف 10 فیصد ہیں جبکہ درآمدات 25 فیصد ہیں . انہوں نے کہا کہ در آمدات میں سے چینی اور دالوں کی درآمدات بہت زیادہ ہے . میڈیا سے گفتگو میں زرعی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا . انہوں نے غریب طبقے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب طبقے کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دے گی . شوکت ترین کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو مچھلی نہیں دیں گے بلکہ اس طبقے کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے . انہوں نے غریب کسان کو بھی بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے . گزشتہ روز مشیرخزانہ شوکت ترین نے این پی ایم سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ملک بھرمیں بنیادی ضرورت کی اشیا کی سہل اندازمیں فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے . مشیرخزانہ نے وزارت صنعت وپیداوارکو مقامی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں پرقابورکھنے کیلئے اقدامات اور بین الاقوامی مارکیٹ سے پام اورسویا آئل کے سستے نرخوں پرخریداری کیلئے اقدامات کی تجویز بھی دی . نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرسیدفخرامام،وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ وتحقیق، ایڈیشنل سیکرٹری تجارت، صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سٹیٹیشن ، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اورسینئرافسران نے شرکت کی . اجلاس میں روزمرہ استعمال اورخوراک کی اشیاء کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا . سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو افراط زرکی ہفتہ وارصورتحال سے آگاہ کیا اوربتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے . گزشتہ ہفتہ میں 11 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور19 میں استحکام ریکارڈکیاگیا، 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا، انہوں نے شرکا کو بتایا کہ ٹماٹر، پیاز، آلو، چکن ، چینی ،انڈے ، آٹا، اورلہسن کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی انتظامیہ کی موثرکوششوں اوراقدامات سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے کی سطح پربرقرار ہے،صوبوں کی جانب سے گندم کی یومیہ ریلیز سے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید استحکام آ ئے گا . سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے بتایا کہ مارکیٹ میں گندم کے کافی ذخائرموجود ہیں . گندم کی نقل وحمل کی موثرنگرانی سے مارکیٹ میں استحکام ہے، مقررہ طریقہ کارکے مطابق گندم ریلیز کی جارہی ہے، صوبائی چیف سیکرٹریز نے بتایا کہ ریلیز شدہ گندم کی فلورملز تک آمد کو یقینی بنانے کیلئے موثرانتظامات کئے گئے ہیں . چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ میں فائن آٹا کی قیمت دیگرصوبوں کے مقابلہ میں کم ہے . صوبہ سندھ میں گندم کی زیادہ زیادہ قیمت کے حوالہ سے مشیرخزانہ نے صوبہ میں موثرنظام وضع کرنے کاتجویز دی اورکہاکہ اس سے حکومتی نرخوں پرگندم کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے . چینی کی قیمتوں کاجائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ حکومت کے موثراقدامات کی وجہ سے ملک میں چینی کی قیمت میں کمی آّرہی ہے . مارکیٹ میں چینی کی نئی پیداواربھی آرہی ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی آئیگی، مشیرخزانہ نے چینی کی قیمتوں میں استحکام پراطمینان کااظہارکیا . اجلاس میں خوردنی تیل کی قیمتوں کابھی جائزہ لیاگیا، کمیٹی نے یہ بات نوٹ کی کہ عالمی مارکیٹ بالخصوص انڈونیشیا اورملائشیامیں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، پاکستان زیادہ ترخوردنی تیل درآمدکررہاہے اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اثرات سے پاکستان بھی متاثرہورہاہے . مشیرخزانہ نے وزارت صنعت وپیداوارکو مقامی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں پرقابورکھنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیا انہوں نے بین الاقوامی مارکیٹ سے پام اورسویا آئل کے سستے نرخوں پرخریداری کیلئے اقدامات کی تجویز بھی دی اورکہاکہ اس سے ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ کا دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی . اجلاس میں ملک میں دالوں کی پیداوارکا جائزہ لیاگیا، اجلاس کوبتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران دالوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے،مشیرخزانہ نے ملک میں دالوں کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ اس سے دالوں کی درآمدات کم ہوگی اوردرآمدی بل میں بھی کمی آئی گی . اجلاس میں ملک میں کھادوں کی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا . اجلاس کوبتایا گیا کہ موثرانتظامی اقدامات کے نتیجہ میں کھادوں کی قیمت میں کمی واقع ہورہی ہے . سیکرٹری صنعت وپیداوارنے اجلاس کوبتایا کہ بلوچستان میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آوٹ لیٹس میں اضافہ کیاجارہاہے، صوبہ میں 21 نئے آوٹ لیٹس کھولے گئے ہیں . اجلاس کوبتایا گیا کہ پنجاب، اورخیبرپختونخوا میں سستا اورسہولت بازاروں میں شہریوں کوارزاں نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی کی جارہی ہے . مشیرخزانہ نے پنجاب ،خیبرپختونخوا اوراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی انتظامیہ کی جانب سے سستا اورسہولت بازاروں میں شہریوں کوارزاں نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کوسراہا . انہوں نے سستاوسہولت بازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیا کے سستے داموں فراہمی پراطمینان کااظہارکیا اورمزید شہروں میں یہ بازاریں قایم کرنے کی ہدایت کی . مشیرخزانہ نے کہاکہ حکومت ملک بھرمیں بنیادی ضرورت کی اشیا کی سہل اندازمیں فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں