شارجہ میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کی پالیسی کا اعلان

شارجہ(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے بعد شارجہ میں بھی کام کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شارجہ میں ہفتے میں چار روز کام کرنے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ویک اینڈ تین دن یعنی جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کا ہو گا ۔ اس فیصلے کی منظوری شارجہ کے حاکم اور سپریم کونسل ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القسامی کی ہدایات پر شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے دی گئی۔
ویک اینڈ اور کام کے دنوں میں یہ تبدیلی ایک وسیع مطالعہ کے بعد سامنے آئی جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے وژن سے مطابقت رکھنا اورمقصد مختلف شعبوں میں اس کی مسابقت کو اس انداز میں بڑھانا ہے جس سے کاروباری ماحول اور معیشت کو سپورٹ کیا جائے۔

ہفتے میں چار روز پیر تا جمعرات کام ہو گا جبکہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ کے طور پر مان لیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ شارجہ میں کام کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان کر دیا ۔ متحدہ عرب امارات نے نئے سال سے کام کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان 7 دسمبر کو کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دوپہر سے اتوار تک چُھٹی ہو گی ۔ متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا ہے۔ یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں پیر سے جمعرات آٹھ گھنٹے تک کام کے اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے چار گھنٹے کام کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کام کے نئے اوقات کا اطلاق یکم جنوری 2022ء سے ہو گا۔

Recent Posts

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

2 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

2 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

13 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

27 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

38 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

38 mins ago