اداکارہ وینا ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حال میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی پہلی شادی پر بھی گفتگو کی۔دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ جب بھی انشاءاللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے یوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ابھی تک ان کے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کے لیے اس دنیا میں ضرور موجود ہو گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 2013ء میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

2017 میں وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لی تھی۔شوہر سے علیحدگی کے بعد نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لالی وڈ کی فلمسٹار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے کے فیصلے کی وجہ بتائی۔ اسد خٹک کے سامنے ہی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ مجھے تین سال تک یہی لگتا رہا کہ اس شادی کو میں اکیلی ہی نبھا رہی ہوں۔
کیونکہ اس میں بلا شبہ خوبیاں تو موجود ہیں لیکن انہیں شاید یہ معلوم نہیں ہے کہ شادی اور خاندان کے ساتھ رشتوں میں دھیمے مزاج کا ہونا پڑتا ہے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے ۔ وینا ملک نے بتایا کہ خلع لینے کے فیصلے کی سب سے بڑی وجہ اسد کا میرے ساتھ رویہ تھا اور مجھے لگتا تھا کہ آگے جا کر یہ رویہ میرے بچوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا میں نے یہ فیصلہ کر لیا۔ وینا ملک نے کہا کہ اسد میرے بچوں کے باپ ہیں اور ان سے میرا انسایت کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

14 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

19 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

32 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

32 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

43 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

57 mins ago