عبدالرزاق نے ندا ڈار سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی سابق کرکٹر نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں نے ندا ڈار کو فون کرکے اپنا مؤقف واضح کردیا تھا، میرے دِل میں تمام خواتین کیلئے بے حد عزت ہے، خاص طور پر خواتین کرکٹرز کیلئے جنہوں نے کھیل کے شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے . عبدالرزاق نے آخر میں ساتھی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندا ہمارے ملک کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، مجھے امید ہے وہ پاکستان کا نام یوں ہی روشن کرتی رہیں گی . واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہوا تھا جس میں عبدالرزاق کرکٹر ندا ڈار سے متعلق میزبان کو کہہ رہے تھے کہ آپ ندا سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں یہ اب لڑکی تو نہیں لگتیں . ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا . . .