اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پر کیے جانے والے تبصرے پر وضاحت پیش کی ہے۔عبدالرزاق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں لیا گیا، ساتھی کرکٹر ندا ڈار سے متعلق کیے جانے والا تبصرہ ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا تھا، اس کا مقصد کسی کو ناراض کرنا نہیں تھا، الفاظ کا چناؤ اور
انہیں پیش کرنے کا انداز غلط تھا۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں نے ندا ڈار کو فون کرکے اپنا مؤقف واضح کردیا تھا، میرے دِل میں تمام خواتین کیلئے بے حد عزت ہے، خاص طور پر خواتین کرکٹرز کیلئے جنہوں نے کھیل کے شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔عبدالرزاق نے آخر میں ساتھی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندا ہمارے ملک کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، مجھے امید ہے وہ پاکستان کا نام یوں ہی روشن کرتی رہیں گی۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہوا تھا جس میں عبدالرزاق کرکٹر ندا ڈار سے متعلق میزبان کو کہہ رہے تھے کہ آپ ندا سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں یہ اب لڑکی تو نہیں لگتیں۔ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…