اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا . کراچی الیکٹرکسپلائی کمپنی اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا . دوسری جانب ملک میں بجلی کے تین لاکھ 47 ہزار کنکشنز زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نئے کنکشنز نہ دینے سے 2.9 ارب کا نقصان ہورہا ہے جبکہ حیسکو میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے سپرد کردیا گیا . چیئرمین کمیٹی سی سی او حسیکو تبدیل کرنے پر پاور حکام پر برہم ایک بندہ قوانین کے مطابق رکھا گیا اور پھر اسے نکال دیا گیا . سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا . وائس چیئرمین نیپرا نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تصدیق کی کہ نئے کنکشنز نہ دینے سے 2.9 ارب کا نقصان ہورہا ہے ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکنالوجی نہیں لائیں گے تو ڈسکوز میں گورننس میں بہتری نہیں آئے گی خرابیوں کو ختم کرنے کا واحد حل ٹیکنالوجی لانا ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کہیں گے تین سینٹ فی یونٹ بجلی والی بریفنگ غلط تھی کیپسٹی پیمنٹس پر نیپرا کیا کررہا اگلے اجلاس میں کوئی اچھی خبر سنائیں وائس چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے پاور پلانٹس کو بند نہیں کیا ٹیک آرپے سے ٹیک اینڈ پے پر لے گئے ہیں تین سینٹ والی سستی بجلی کے لائسنس جاری کر چکے ہیں ہمارا کام صرف لائسنس دینا اور ٹیرف کا تعین کرنا ہے پالیسی دینا وزارت انرجی کا کام ہے ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیٹرک کے ساتھ بجلی سپلائی کا نیا معاہدہ جلد ہو جائے گا کے الیکٹرک کو1150میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں . کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی 2250میگاواٹ تک بڑھائیں گے ایڈیشنل سیکرٹری پاور کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ یہ معاہدہ جلد ہو گا چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کے اس معائدے کیلئے تاریخ بتائیں جس پر ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے بتایا کہ تاریخ نہیں دونگا تاکہ کل شرمندگی نہ ہو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا وائس چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا کہ نیپرا نے 600میگاو? کے سستے بجلی پاور پلانٹس کیلئے لائسنس دیے تھے ونڈ اور سولر کے سستی بجلی کے پاور پلانٹ لگ نہ سکے یہ پاور پلانٹ حکومت کی نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پر پورے نہ اتر سکے نیپرا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ونڈ اور سولر پاور پلانٹس سے 3 سینٹ فی یونٹ سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے آر ایل این جی کے پلانٹس بھی پوری صلاحیت پر نہیں چکا پا رہے کم استعداد کار کے حامل پلانٹس چلانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا اجلاس میں جنکو پاور ٹو جی ٹی 14 کی انکوائری رپورٹ زیر بحث آیا انکوائری رپورٹ لے کر آئے کیا؟ چیئرمین کمیٹی کا پاور ڈویژن حکام سے سوال جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے جواب دیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرسکیں گے چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ توانائی ڈویڑن سنجیدگی نہیں دکھا رہے،پاور سیکٹر ویسے بھی دو تین سال بعد تباہ ہو جائے گاکمیٹی میں سی ای او حیسکو ریحان حامد کی برطرفی کا معاملہ زیر بحث آیا سی ای او حیسکو کو کیوں ہٹایا گیا چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا جس پر پاور حکام نے جواب دیا کہ سی ای او نے ایک سیاسی تقریب میں شرکت کی تھی اور قانون سی ای او کو کسی بھی سیاسی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ تقریب میں حیسکو کے دورسرے عہدیداران بھی شریک تھے کیا انکے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ جس پر حکام کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے عہدیدار کی شرکت کا پاور ڈویڑن کو علم نہیں ہے چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ویڈیوز موجود ہیں میں آپکو دکھا سکتا ہوں،جس میں حیسکو کے دیگر حکام بھی دیکھے جا سکتے ہیں بی او ڈی کا تعینات کردہ سی ای او یک جنبشِ قلم ہٹا دیا گیاکم از کم انکوائری تو کی جاتی آپ پرانے سی ای او کو واپس لانا چاہتے ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سی او سی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے جس پر ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے کہا کہ ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ سی ای او کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا کمیٹی نے حیسکو میں سی ایف او اور دیگر ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھیجوا دیا کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر پاور ڈویڑن اپنا کام نہیں کر رہا تو ہم اپنا کام کرنا جانتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پر فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی کا بم گرا دیا گیا،نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے ماہ دسمبر کے بلوں میں 4روپے74پیسے وصولی کی منظوری دیدی . نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 4روپے74پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جو دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی .
متعلقہ خبریں