مرکز اور پنجاب میں تبدیلی،جال میں نہیں آئیں گے،ن لیگ نے زرداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر آصف زرداری کی مرکز اور پنجاب میں تبدیلیوں سے متعلق ایک اور پیشکش ٹھکرادی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر (ن) لیگ ان کے جال میں نہیں آئیگی آصف علی زرداری نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیئرمین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے اور سپیکر قومی اسمبلی کا اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ (ن) لیگ کو دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ان عہدوں پر تعینات حکومتی شخصیات

کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانا ان کی ذمہ داری ہوگی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد آصف علی زرداری نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو ایک پیغام پہنچایا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے پاس اکثریت موجود ہے اور اس وقت اسٹیبلشمنٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں ہے لہذا صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے جس کو کامیاب کرانا ان کی ذمہ داری ہوگی بدلے میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کیلئے چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگا اور پیشکش کی کہ چیئرمین سینٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور کامیاب ہونے کی صورت میں اگلا سپیکر بھی (ن) لیگ کا ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی ذمہ داری بھی ان کی ہوگی اور وہ اس سلسلے میں آزاد اراکین اور (ق)لیگ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ (ن) لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے ان کی اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا بلکہ اپنے بھائی نواز شریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا نواز شریف نے آصف زرداری کے اپنے خلاف حالیہ بیان پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ زرداری پنجاب میں بیٹھ کر ان کیخلاف جو بیانات دے رہے ہی وہ حقائق کے برعکس ہیں اور جو پیشکش انہوں نے کی ہے وہ ناقابل عمل ہے کیونکہ آصف زرداری اپنا سیاسی فائدہ دیکھ رہے ہیں اور ہمارا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں (ن) لیگ ان کے جال میں نہیں پھنسے گی اور اپنی حکمت عملی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی طے کرے گی۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

2 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

16 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

22 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

34 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

34 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

46 mins ago